دعوتی پوسٹرز
روزانہ کے قرآنی پیغامات، احادیث اور دعوتی پوسٹرز
صرف اللہ تعالیٰ ہی سے مانگو
ارشادِ نبوی ﷺ ہے: 'إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ' (جامع ترمذی) — جب بھی مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، اور جب بھی مدد چاہو تو صرف اللہ ہی سے مدد طلب کرو۔
ہدایت کا سرچشمہ: کتاب اللہ اور سنتِ رسول
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: 'میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، جب تک انہیں مضبوطی سے تھامے رہو گے کبھی گمراہ نہ ہو گے: اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت۔' (مؤطا امام مالک)
فرمانِ نبوی ﷺ: دین میں بدعت مردود ہے
رسول اللہ ﷺ کا فرمانِ عالی شان: 'مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ' (صحیح مسلم: 1718) — جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں، وہ مردود اور نا مقبول ہے۔
فرمانِ الٰہی: سب سے بڑا گناہ شرک ہے
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 'إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ' (النساء: 48) — بے شک اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں فرمائے گا، اس کے علاوہ جسے چاہے بخش دے۔